سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق، 15 زخمی

297

جہلم (مانٰیٹرنگ ڈیسک) سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ تفصٰلات کے مطابق جہلم کے قریب سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کار اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق جائے حادثہ سے 11 لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 مرد اور 5 خواتین سمیت بچہ بھی شامل ہے جب کہ زخمیوں میں خاتون اور 4 بچوں سمیت 15 افراد شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے کار مخالف سمت سے آنے والی وین سے جا ٹکرائی۔
جہلم، چکوال روڈ پر کار اور وین میں تصادم،11 جاں بحق،4 شدید زخمی
واضح رہے کہ آج صبح ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا جس کے نتجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔

کوئی تبصرہ نہیں