ملتان،بوسن روڈ پر زیرتعمیر پلازہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے،6 افراد ہلاک

1079

ملتان(ملک جاوید وینس سے)بوسن روڈ پر زیرتعمیرپلازہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں 6 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بوسن روڈ پر چونگی نمبر 6 پر زیرتعمیر عمارت کاایک حصہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔1122 کے اہلکار ملبے کوہاتھوں سے اٹھانے میں مصروف ۔جبکہ دومنزلہ عمارت کے ملبے سے مزدوروں کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مشینری پہنچنے میں 30 سے 35 منٹ لگ سکتے ہیں۔ لینٹر کو کاٹنے کیلئے کٹر منگو الیے گئے ہیں۔ فی الحال 3 سے چار مزدوروں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں