اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس کا 2017ءکو امن کا سال بنانے کا عزم، شام میں جنگ بندی کیلیے ثالثی بڑھانے کا اعلان

233

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے 2017ءکو امن کا سال بنانے کا عزم کرتے ہوئے کا شام میں جنگ بندی کیلیے ثالثی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹریس نے 2017ءکو امن کا سال بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ روکنے کیلیے بالکل نئی حکمت عملی اپناناہوگی ،اقوام متحدہ کی اتھارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن کیلیے سفارتکاری کی حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹریس نے سلامتی کونسل سے پہلاخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل آرڈر کو سنگین خطرات لاحق ہیں ،لوگ جنگ کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں ،جنگ روکنے کیلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔

کوئی تبصرہ نہیں