پولیس کی بھیرہ انٹر چینج کے قریب کارروائی ،گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ،دوملزمان گرفتار

14

بھیرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے بھیرہ انٹر چینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں گاڑی سے اسلحہ برآمد کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ گاڑی میں اسلحہ پشاور سے سمگل کر کے منڈی بہاالدین لایا جارہاتھا جس کے بارے میں اطلاع ملنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار ملزمان سردار زیب اور عرفان اللہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔برآمد کیے جانے والے اسلحے میں مشین گن ،223بور امریکی گن اور 400گولیاں شامل ہیں ۔

کوئی تبصرہ نہیں