سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ، وزیر اعظم کے وکیل دلائل دیں گے

267

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت آج پھر ہو گئی جہاں تحریک انصاف کے وکیل اور شیخ رشید احمد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان آج اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ مسلسل ساتویں ور مجموعی طور پر پاناما لیکس کیس کی 17ویں سماعت آج دوبارہ کریگا ۔گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے پانچ روز سے جاری اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے دلائل سنے گئے اور سماعت ملتوی ہونے سے چند منٹ قبل وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان کو دلائل کا موقع ملا جو آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔
سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے کیس کا آغاز کیا مگر پھر ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ قائم کیا ہے جو اب اس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کر رہا ہے ۔

کوئی تبصرہ نہیں