اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سودی معیشت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم امیر اور غریب کے درمیان تفریق کوبڑھارہی ہے:پیر ظہور الامین ہاشمی

کھاریاں (نامہ نگار)ممتازروحانی شخصیت پیر ظہورالامین ہاشمی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے۔ پہلی جماعت سے5ویں تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے12ویں جماعت تک مع ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔دین اسلام سے دوری ہی اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی بگاڑ کاسامنا ہے۔مسائل کے انبار لگے ہیں۔سودی معیشت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم امیر اور غریب کے درمیان تفریق کوبڑھارہی ہے۔ہمیں اگر اسلامی طرزمعیشت کے سنہری اصولوں کی اہمیت کاٹھیک اندازہ ہوجائے تو سب کچھ خود بخود ٹھیک ہوسکتا ہے۔اللہ کے احکامات اور اس کے رسولؐ کی زندگی ہی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں70برسوں سے ہر نظام کو رائج کرکے دیکھ لیا اب وقت آگیا ہے کہ شرعی نظام کو آزمایا جائے۔کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں عملاً انگریزوں کاقانون رائج ہے۔لوگوں کے مسائل ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔کرپشن اوردہشتگردی کاناسور ملکی جڑوں کوکھوکھلا کررہا ہے۔ لاہور ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے سے قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔چند دنوں میں دہشتگردی کے متعددواقعات لمحہ فکریہ اور تشویش ناک ہیں۔حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔پوری قوم کو یکجان ہوکر دہشتگردوں کے گھنائونے عزائم کو خاک میں ملاناہوگا۔انہوں نے کہاکہ کچھ سیکولر اور لادین طبقات کی خواہش ہے کہ پاکستان کو غیر اسلامی اور ہر لحاظ سے مادر پدر آزاد ریاست بنادیا جائے مگر انشاء اللہ ایسی تمام سازشیں نیست ونابود ہوں گی۔پاکستان اور اس کے 20کروڑ عوام کامستقبل اللہ اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات سے جڑا ہے۔