اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اب جرابیں بھی اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہوں گی

اسٹاک ہوم (ٹیکنالوجی ڈیسک) انجینئروں نے برسوں سے پاؤں میں ڈالے جانی والے گونگی جرابوں کو اسمارٹ بنادیا ہے جو اب آئی فون سے رابطے میں رہیں گی۔ سوئزرلینڈ کی ایک مشہور کمپنی ’’بلیک سوکس‘‘ نے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور جرابیں تیار کی ہیں جو دونوں جرابوں میں سے ایک کو گم ہونے سے بچاتی ہے اور پہننے والے کو یہ بھی بتاتی ہیں کہ کونسی جرابیں پہننے کو تیار ہیں اور کونسی دھونے کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ہر موزے پر ایک چھوٹا ریڈیو فری کوئنسی آڈنٹی فکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگ لگا ہے جو اسمارٹ فون کی ایپ سے رابطہ رکھتا ہے۔ یہ جرابیں اور ایپ ان لوگوں کے لیے موزوں ہیں جو مواقع کے لحاظ سے جرابیں پہنتے ہیں اور اس کے بہت سے جوڑے استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے فروخت ہونے والی جرابوں کے ہر جوڑے پر آر ایف آئی ڈی ٹیگ لگاہے جو براہِ راست آئی فون سے رابطہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور وائرلیس ریڈر بھی بنایا گیا ہے جسے ’’جرابیں چھانٹنے والا‘‘ کہا جاسکتا ہے۔ sockinside اس کے لیے بس ہر موزے کے ٹیگ کو آن کریں، اپنے فون پر ایپ کھول کر فون کو دراز کے قریب لائیں، موزے اپنے رنگ، موجودگی، کیفیت اور مکمل جوڑے سے آپ کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ہر جراب بتاتی ہے کہ اسے دائیں پاؤں میں پہننا ہے یا بائیں میں، ہر جراب دھونے کے عمل کو گنتی رہتی ہے اور بتاتی ہے کہ کونسی جراب نئی ہے اور کونسی پرانی ہے۔ اس کے علاوہ جرابوں کے جوڑے گم بھی نہیں ہوتے۔ ان اسمارٹ جرابوں کی قیمت بہت زیادہ ہے یعنی 10 جوڑوں کی قیمت 190 ڈالر ( پاکستانی 19000 روپے) ہے جو پاؤں اور جیب دونوں پر بھاری ہے۔ تاہم یہ جرابیں بہترین اجزا سے تیار کی گئی ہیں جن میں پیرو کی مشہور کاٹن اور خاص لائکرا فائبر استعمال کی گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=en1gpTynYOo