اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,012,038FansLike
10,002FollowersFollow
577,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

مکہ مکرمہ اور طائف میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

سعودی عرب میں جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہیں اور صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ بارش کے بعد مکہ مکرمہ، طائف اور جدہ میں آج اسکولز بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے آج صبح دس بجے تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔