اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,028,344FansLike
10,006FollowersFollow
581,700FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

متوقع امریکی انتخابات: امیگریشن کا معاملہ اہمیت اختیار کرگیا

نیویارک، امریکی صدارتی انتخابات میں امیگریشن ہمیشہ سے بڑا مسئلہ رہا ہے لیکن اس بار یہ مسئلہ زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعہ کی صبح ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بحث میں امیگریشن چند اہم موضوعات میں سے ایک ہوگا۔

اٹلانٹا میں ہونے والے پہلے مباحثے میں جو بائیڈن تارکین وطن کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ وہی ان کے مسیحا ہیں۔

اس معاملے پر ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر اپنے پہلے دور میں مختلف ممالک میں مسلمانوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا، حد تو یہ ہے کہ اس نے ان خاندانوں کو بھی نہیں بخشا جو مختلف ممالک سے آکر امریکہ میں آباد ہوئے اور ان میں انکے بچے بھی شامل ہیں۔

جو بائیڈن اب امیگریشن پر 530 ایگزیکٹو اقدامات لے چکے ہیں، جوکہ ٹرمپ کے دور سے کہیں زیادہ ہیں۔

برطانیہ اور یورپ سمیت امریکا میں دائیں بازو کی ہوائیں چل رہی ہیں، اس بات کا امکان ہے کہ ٹرمپ امیگریشن پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنا ووٹ بینک مضبوط کریں گے، جب کہ بائیڈن تارکین وطن کے ووٹوں کو اپنے حق میں یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

latest urdu news