فلم پٹھان کی ڈیجیٹل ریلیز پر کنگ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔
انڈین بلاک بسٹر فلم پٹھان میں شارخ خان کے اسٹائل سے بھرپور منفرد انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیومیں شارخ خان معروف یوٹیوبر بھون بام کے ساتھ ریلیز کے اعلان کیلئے اشتہار بناتے ہوئے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔
کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی بالی وڈ فلم پٹھان 22 مارچ سے ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی جائےگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ شارخ خان مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کے لیے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے اپنے خاص اسٹائل میں فلم ریلیز کی خبر دیتےہیں۔