اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

عاطف اسلم کے گھر ننھی گڑیا کی آمد

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بیٹی کے والد بن گئے ۔ عاطف اسلم نے بیٹی حلیمہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی اہلیہ سائرہ اور بیٹی دونوں خیریت سے ہیں ۔

عاطف اسلم کی شادی 2013 میں سائرہ بھروانہ سے ہوئی تھی ۔شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے ہاں بیٹےعبدال آحد کی پیدائش ہوئی ۔2019 میں بیٹے آریان کے والد بنے۔

عاطف اسلم نے بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر کے ساتھ تحریر میں لکھا ”انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ،میرے گھر ایک اور ملکہ آ گئی ہے“۔گلوکار نے لکھا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی دنوں خیریت سے ہیں ۔انہوں نے بیٹی کی طرف سے سب کو رمضان کی مبارک بھی دی اور دعاؤں کی اپیل کی ۔

بیٹی کی پیدائش پر ساتھی اداکااروں اور شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں کی جانب سے عاطف اسلم کو مبارکباد دی گئی ۔