اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,012,038FansLike
10,002FollowersFollow
577,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

امریکی سینیٹرز کا شہری کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے پر اظہار تشویش

امریکی سینیٹرز نے بھارتی حکومت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکی شہری کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔

5 امریکی سینیٹرز نے امریکی شہری کو مارنے کے منصوبے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں امریکیوں کے خلاف جاری دھمکیوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک خط میں امریکی سینیٹرز نے شہری کے قتل کی سازش میں ملوث تمام افراد کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک خط میں امریکی سینیٹرز نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اس جرم میں ملوث افراد کا احتساب کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔

خط میں وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی جبر کے خلاف مضبوط اور فیصلہ کن پوزیشن اختیار کرے۔

واضح رہے کہ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث بھارتی شہری کو امریکہ کو حوالے کردیا گیا۔

امریکی اخبارات کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا پر امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام ہے۔

نکھل گپتا پر 4 سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کا الزام ہے اور الزام درست ثابت ہونے پر نکھل گپتا کو 20 سال قید بھی ہوسکتی ہے۔

latest urdu news