اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,801FansLike
10,005FollowersFollow
580,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

موٹر وے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت خاتون کے حوالے کردیے

لاہور، موٹر وے پولیس نے ایمانداری سے کام لیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا خاتون کے حوالے کردیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق تقریباََ 4 لاکھ مالیت کا ملنے والا سونا خاتون کے حوالے کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنیوالی بس میں ایک خاندان کے زیوارت رہ گئے تھے، فیملی نے سونے کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی تھی، ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لیے۔

پیٹرولنگ افسران نے فیملی سے رابطہ کرکے زیوارت کا بیگ ان کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی موٹر وے پولیس کئی بار شہریوں کا گمشدہ سامان ڈھونڈ کر انکے حوالے کرچکی ہے، کچھ عرصہ قبل بھی موٹر وے ایک خاتون کو 10 لاکھ مالیت کی انگوٹھی ڈھونڈ کر اسکے حوالے کرچکی ہے۔

latest urdu news