اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,012,038FansLike
10,002FollowersFollow
577,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

چاہت فتح علی خان کا بدو بدی 2 گانا ریلیز ہوتے ہی فلاپ

کامیڈین چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ”بدو بدی 2“ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین نے گانے کی ویڈیو کو ولگر قرار دے دیا۔

بے سرے گانوں کے بے تاج بادشاہ چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب سے اپنا وائرل گانا بدوبدی ہٹائے جانے کے بعد بدوبدی 2 ریلیز کر دیا۔

گانے کو ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نے پہلے گانے کا چربا قرار دے دیا، دوسرے گانے میں سوائے ویڈیو کے کوئی بھی خاطر خواہ تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب گانے کی ویڈیو میں بولڈ مناظر پر بھی صارفین کی جانب سے چاہت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ویڈیو میں ماڈل کو ہاٹ باتھ ٹپ میں شارٹ ڈریس میں دیکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بدوبدی گانا وائرل ہونے کے بعد جیسے ہی یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہوا تو چاہت فتح علی خان کی جانب سے گانے کو ری میک کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

latest urdu news