اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,012,038FansLike
10,002FollowersFollow
577,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت اڈیالہ جیل میں قید دیگر پارٹی ورکرز نے بڑی عید بھی جیل میں گزاری۔

رہنما تحریک انصاف شاہ زین قریشی کا کہنا ہے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں عید کی نماز ادا کرنے نہیں دی گئی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ والد کے بغیر ان کی دوسری عید ہے، والد نے حقیقی قربانی دی، امید ہے کہ والد عید کے بعد ان کے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عید کی نماز پڑھنے نہیں دی گئی۔

سائفر کیس کے متعلق زین قریشی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے اس کیس میں باعزت بری کیا، یہ کیس سیاسی انتقام تھا۔ حکومت نے 9 مئی کے بے بنیاد کیسز بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، عام انتخابات اور 9 مئی کی تحقیقات ہمارا مطالبہ ہے۔

زین قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی، ہم نے اصولی موقف اختیار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا ہے، یہ آئی ایم ایف دوست بجٹ نہیں ہے۔

latest urdu news