اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

کامیڈی فلم نو انٹری 2 میں انیل کپور کاسٹ کا حصہ نہ بننے پر غمگین

بالی وڈ انڈسٹری کی معروف کامیڈی فلم نو انٹری کی دوسری سیریز بننے کو تیار ہے لیکن اس سیریز میں اداکار انیل کپور کو کاسٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری میں آجکل فلموں کا ریمیک بنانے کا رواج ہے اور اب بتایا جار ہا ہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم کی دوسری سیریز بھی بننے جارہی ہے۔

نو انٹری کی کاسٹ میں انیل کپور، فردین خان، سلمان خان، بپاشا باسو، ایشا دیول، لارا دتہ، اور سیلینا جیٹلی نے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی سالوں کے بعد ہدایتکار بونی کپور نے نوانٹری 2 بنانے اور اسکی نئی کاسٹ لینے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے، جس میں معروف اداکار ورون دھون، دلجیت دوسانجھ، اور ارجن کپور شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور بھائی بونی کپور کیجانب سے فلم کی آفر نہ کرنے کے حوالے سے افسردہ ہوئے اور اسی حوالے سے انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ یہ تو گھر کی بات ہے تو اس لیے گھر کی بات گھر میں رہنے دیں کیا بحث کرنی ہے۔

latest urdu news