اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

بابراعظم کا سابق کھلاڑیوں کیخلاف ہتک عزت کیس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بالخصوص کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اپنے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہیں۔

ذرائع کیمطابق بابر اعظم کی جانب سے سابق یوٹیوبرز اور کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھیجنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے بابر نے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر رہا ہے۔

latest urdu news