اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,801FansLike
10,005FollowersFollow
580,500FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

اسرائیلی فوج کا ہلال احمر کے دفتر کے قریب حملہ، 22 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ہلال احمر کے دفتر کے قریب ایک کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 22 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ہلال احمر کے مطابق اس سوسائٹی کے دفتر پر شدید قسم کی شیلنگ کی گئی، اس دفتر کے قریب کیمپ میں پناہ لینے والے 22 افراد شہید اور 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلال احمر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ دونوں فریق ایجنسی کے دفاتر سے واقف تھے اور جانتے تھے کہ عملہ اور پناہ گزین قریب ہی ہیں اور یہ بھی جانتے تھے کہ ان پر حملوں سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلال احمر کے دفتر کے پاس 2 حملے ہوئے، پہلے حملے کے بعد لوگ حملے کی جگہ پر دوبارہ گئے تو وہاں دوبارہ سے شیلنگ کی گئی جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت سے تقریباََ 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 84 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

latest urdu news