اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

حبا بخاری نے شوہر کو اپنا ”بے بی“ قرار دے دیا

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر کو اپنا ”بے بی“ قرار دے دیا۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ حبا بخاری نے مداحوں کی جانب سے اپنی کہانی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے تاہم ایک جواب نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ سوال و جواب کے سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں؟

مداح کے سوال کے جواب میں اداکارہ حبا بخاری نے خوش دلی سے کہا کہ فی الحال میرے شوہر میرے لیے کسی بچے سے کم نہیں، وہ میرا اکلوتا بچہ ہے۔

اداکارہ کے سوال پر انتہائی پرسکون اور مزاحیہ جواب سے مداح بہت متاثر ہوئے، مداح اداکارہ کی حاضر جوابی کی مسلسل تعریف کرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا بخاری کا سب سے پہلا ڈراما 2015ء میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا جس کا نام تیری میری جوڑی تھا، حبا بخاری کا نام تیزی سے مقبول ہونے والی اداکاراؤں میں شامل ہے۔

latest urdu news