اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

یشما گل نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ یشما گل نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی وجوہات بتادی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور شوخ چنچل اداکارہ یشما گل نے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے شو میں ایک مہمان کی حیثیت سے شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور ذاتی زندگی جیسے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

یشما گل نے شو کے دوران ڈپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے حالات نے ڈپریشن کی تشخیص میں بہت اہم کردار ادا کیا کیونکہ میرے والد نے دو شادیاں کی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والد بہت منصف مزاج آدمی تھے اور وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے تھے کہ دونوں گھروں میں توازن قائم رہے، لیکن پھر بھی گھر میں کچھ تناؤ رہتا تھا اور بچپن میں گھر کی لڑائیاں متاثر کرتی تھیں، تو اسکا اثر یقینی طور پر ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

یشما گل نے کہا کہ جب میں سکول میںپڑھتی تھی تو میرا بڑا بھائی بھی بہت سخت تھا، اسکی بیجا سختی نے بھی میری ذہنی حالت پر بڑا گہرا اثر ڈالا۔

latest urdu news