اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

خاور مانیکا تشدد کیس: پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد

اسلام آباد، انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے تحریک انصاف کے وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے خاور مانیکا تشدد کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کی گرفتاری سے قبل درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نےخاور مانیکا تشدد کیس میں تحریک انصاف کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دیگر وکلا کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

درخواست گزار کی جانب سےریاست حسین آزادایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ سردار بیجی اور دیگر پیش ہوئے جبکہ مقدمے کے ملزم عثمان ریاض گل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وکلا عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے خار مانیکا تشدد سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی تھی۔

ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصار محمود کیانی اور سید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل خاور مانیکا کو تحریک انصاف کے وکلا نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب وہ عدت نکاح کے کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

latest urdu news