اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,028,344FansLike
10,006FollowersFollow
581,700FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

اسلام آباد، حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔

مذاکراتی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ موجود تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی اسپیکر پنجاب اسمبلی، ملک احمد خان، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط مان لی ہیں، پنجاب میں ترقیاتی فنڈز اور انتظامی عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا اور پیپلز پارٹی کی سپیکنگ ٹیم کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات جائز تھے اس لیے انہیں تسلیم کرلیا گیا ہے۔

latest urdu news