اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید 400 روز سے حراست میں ہیں جس کے بعد جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ صنم جاوید کی جانب سے خود درخواست کیوں نہیں دائر کی گئی۔

وکیل ابوذر سلمان نیازی نے کہا کہ یہ اتنا آسان کام نہیں، صنم جاوید زیر حراست ہیں اور ان کی قید کی جگہ مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے، انہیں کبھی سرگودھا اور کبھی میانوالی میں قید رکھا جاتا ہے۔

عدالت عالیہ نے صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کی درخواست پر صنم جاوید کی نظر بندی کا آرڈر فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور ملزمہ تک رسائی نہ ہونے پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

latest urdu news