اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

لاہور، پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک روزانہ تدریسی اوقات بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کو مکمل تعطیل اور اس دن اساتذہ کو بتدریج تربیت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ استعداد کار میں اضافے اور سبق کی منصوبہ بندی کے لیے ویک اینڈ کے استعمال کے بارے میں بتائیں کیونکہ اساتذہ پہلے ہی تعلیم کے علاوہ دیگر خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم کا مزید یہ کہنا تھا کہ اساتذہ کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے اور اساتذہ کے پروموشن کے مسائل بھی جلد حل کر لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری یا پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کا معاملہ زیر غور ہے، 4 سے کم اساتذہ یا 100 سے کم بچوں والے سکولوں کو نجی شعبہ کے تعاون سے چلایا جائے گا۔

latest urdu news