اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

حزب اللہ کیساتھ جنگ میں اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، امریکہ

واشنگٹن، غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل نے لبنان کی حزب اللہ کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی حکام نے اسرائیل کو حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں ہر طرح کے تعاون اور حمایت کا بھی یقین دلایا ہے۔

امریکی حکام نے اسرائیلی حکام کو بتایا کہ بائیڈن حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اتحادی کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے، امریکہ ہر سطح پر اسرائیل کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ یقین دہانی ایک سینئر امریکی اہلکار نے امریکہ کا دورہ کرنے والے اسرائیلی اہلکاروں کے ایک وفد کو کرائی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے جنگی امور کے وزیر رون ڈرمر اور قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنگبی نے واشنگٹن میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور مشرقی وسطیٰ کے رابطہ کار کیساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔

latest urdu news