اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,531FansLike
10,005FollowersFollow
580,400FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

فضا علی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر شدید برہم

معروف خوبرو اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

اداکارہ اور ماڈل فضا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں یوٹیوبرز، وی لاگرز، بلاگرز اور ٹی وی چینلز سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری شادی کا چھوڑیں اور اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔

خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں برطانیہ اپنے کسی کام کے سلسلے میں جاؤں تو یہ خبریں پھیلا دی جاتی ہیں کہ میری شادی ہوگئی ہے، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کیا میں جہاں گھومنے جاؤں وہاں جاکر شادی کرلیتی ہوں۔

میری شادی کی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں نے شاید میرا جہیز بھی جمع کرلیا ہے۔

اداکارہ کا اس بارے میں یہ کہنا تھا کہ من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلانے سے انسان کا دل دکھتا ہے اور بے حد پریشانی ہوتی ہے۔

latest urdu news