اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

شعبان سے اغوا کیے گئے 14 افراد میں سے 3 رہا کردیے گئے

ہرنائی، شعبان سے اغوا کیے گئے 14 افراد میں سے 3 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

لیوس کنٹرول روم کے مطابق اغوا کاروں نے 10 میں سے 3 افراد کو 7 دن بعد خود ہی رہا کر دیا تھا کہ جس کے بعد تینوں کو کوئٹہ لے جایا گیا تھا۔

دوسری جانب شعبان سے اغوا ہونے والا نوجوان گھر واپس آگیا جس کی تصدیق اس کے لواحقین نے کردی ہے۔

ہرنائی میں پکنک منانے جانے والے 14 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا، 4 مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جون کو شعبان سے شدت پسندوں نے 14 افراد کو اغوا کیا تھا، جن میں سے 4 کو پہلے رہا کیا گیا تھا، اور 3 کو اب چھوڑا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کوئٹہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر شعبان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح سیر و تفریح کیلئے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

latest urdu news