اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سفاری پارک میں بھیڑیے کا خاتون پر حملہ

پیرس: جاگنگ کے دوران بھیڑیے نے خاتون پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

پیرس کے قریب سفاری پارک میں جاگنگ کے دوران ایک خاتون پر بھیڑیے نے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیرس کے قریب واقع چڑیا گھر میں پیش آیا کہ جو ایک سفاری پارک ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون رات کو پارک میں ٹھہری اور صبح جاگنگ کرنے نکلی لیکن اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ 7 ایکڑ پر پھیلے بھیڑیے اور بھالوؤں کے علاقے میں گھس گئی ہے، کہ جہاں پر رسائی صرف گاڑیوں کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔

مبینہ طور پر بھیڑیے نے خاتون پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تاہم پارک انتظامیہ نے اس کی چیخیں سن کر فوری مداخلت کرتے ہوئے خاتون کو بھیڑیے سے بچایا اور ہسپتال میتقل کر دیا۔

latest urdu news