اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان جیل کی بجلی منقطع

واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی مچ سنٹرل جیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ کیسکو نے 3 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیل کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

جیل کے حکام نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ سنٹرل جیل میں 750 قیدی ہیں، جن میں 73 سزائے موت کے قیدی بھی شامل ہیں جو پھانسی کے منتظر ہیں، جبکہ 100 سے زیادہ ہائی پروفائل ملزمان بھی جیل میں قید ہیں۔

اس حوالے سے بلوچستان جیل کے ترجمان ملک شجاع الدین کاسی کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش سے جیل میں سیکیورٹی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

جیل حکام کا دعویٰ ہے کہ ہم نے کیسکو انتظامیہ کو 15 دن میں واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ان یقین دہانیوں کے باوجود جیل میں بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔

latest urdu news