اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہوجائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہوجائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی، اس سے پہلے فیصلہ ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہ حکومت ہے جہاں کوئی حج پر نہیں جا سکتا، پاکستان اپنے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، بھکاری کہیں بھی خیرات قبول نہیں کریں گے، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔

شیخ رشید نے آج کہا کہ مجھے جج طارق محمود جہانگیری نے باعزت بری کر دیا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کیلئے بھی نیا رستہ کھلا ہے۔

ایک ہی کیس مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، آئی ایل ایف نے ملک بھر میں ورکروں کا کیس لڑا، بڑے وکیلوں نے تو بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے علاوہ کسی اور کا کیس لڑا ہی نہیں۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو الیکشن 2024 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، شیخ رشید سابقہ وفاقی وزیر ریلوے اور داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

latest urdu news