اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ اگر سیاست سے دور رہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر سیاست سے دور رہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ بجٹ عوام دوست ہے لیکن ملک برباد ہو رہا ہے، ملک کا کباڑہ ہوگیا ہے۔

خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا لیکن وزیراعظم کا یہ دورہ سفارتی طور پر کامیاب نہیں ہوا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کے پاس چین سے ایک مہمان آیا ہے تو اس نے اس معاملے میں کہا کہ پاکستان غیر مستحکم ہے اور پاکستان سکیورٹی کے لحاظ سے بھی محفوظ ملک نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری کی جارہی ہے، اس پر اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف واضح نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے تو مشورہ دیا ہے کہ پنگا مت لیں مشورہ دینے پر کہا گیا ہے کہ لینے سے کیا ہوگا؟ تو میں نے کہا کہ جب پنگا لیں گے تو پھر پتا لگ جائے گا۔

خیال رہے کہ اگرچہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی تھی تاہم جے یو آئی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نئے آپریشن کو مسترد کر دیا تھا۔

latest urdu news