اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

عدالت کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنی اتحاد کونسل کی رکن زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور ایف آئی آرکے ریکارڈ بھی پیش کیے گئے ۔

جج طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 2 ایف آئی آرز میں زرتاج گل کا نام شامل ہے، ایک سیاسی رہنما ریلی اگر نکالتا ہے تو آپ اسکا نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، میرے پاس تو کسی دہشتگرد کا کیس نہیں آیا، ان سے کوئی پوچھنے والا ہے جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ یہ کس قسم کے کیسز ہیں وکیل اسامہ طارق نے کہا کہ مقدمات 567 اور 340 کے ہیں، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی ہے، تو عدالت نے پوچھا کہ کیا صرف دو کیسز ہیں؟ دونوں میں ضمانت پر ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے کہا کہ الزامات جھوٹے ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں، لیکن ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، اب انکے نام نکال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم عدالت بلائیں گئے کہ جو اسکی منظوری دیتے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ای سی ایل سے نام نکال کر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

latest urdu news