اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

فارم 47 والی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غریب مزید غریب ہوجائے، یاسمین راشد

لاہور، رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ فارم 47 والی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غریب مزید غریب ہوجائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال حکومت نے جو قرض لیا ہے وہ ماضی کے قرضوں سے بھی زیادہ ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق سارے پیسے جو بجٹ میں آئیں گے یہ قرض کے سود میں لگ جائیں گے، ہم قرضہ لیکر پاکستان کو مزید بربادی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ حکومت میں شامل ساری پارٹیاں دکھاوے کی نورا کشتی کر رہی ہیں، کیا یہ بجٹ پر سائن نہیں کریں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس گردی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی، ہمارے کارکنان پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، ورکرز و کارکنان پر نئے کیسز بنائے جارہے ہیں، حمزہ اور صنم جاوید کا غیر قانون جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔

latest urdu news