اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,531FansLike
10,005FollowersFollow
580,400FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

ہم کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے اور نہ کریں گے، اسد قیصر

پشاور، تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے اور نہ کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے قائدین کا مشن ہے کہ انہیں چین سے جینے نہیں دیا جائے، پارلیمنٹ سے پہلے قبائلی مشیران کو اعتماد میں لیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی آپریشن کی حمایت یا منظوری نہیں دیتے، ہم اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کریں گے، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بہت سنگین ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے قبائلی عوام کے لیے جو اعلان کیا تھا، اس میں بجلی کی مد میں ریلیف دیا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم سب کو قانون اور آئین کی جنگ لڑنی ہے، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے، سب کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

اسد قیصر کا مزید یہ کہنا تھا کہ میں نے آج مولانا فضل الرحمان سے بات کی ہے اور ہم نے اس معاملے میں الائنس بنایا ہے۔

واضح رہے کہ عزم استحکام آپریشن کو پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور جے یوآئی نے حکومتی اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

latest urdu news