اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,531FansLike
10,005FollowersFollow
580,400FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سکردو: گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جانبحق

گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

سکردو، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

سکردو پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ بشو روڈ پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والے سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 4 زخمی ہونے والے سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو راستہ دیتے ہوئے کھائی میں جا گری کہ جسکے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو آر ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قیامت خیز گرمی میں زیادہ تر لوگ پاکستان کے سرد علاقوں کا رخ کررہے ہیں، سرد علاقوں تک جانے والی شاہراہوں میں ٹریفک بہت زیادہ ہے، جسکے باعث حادثات معمول بن رہے ہیں۔

latest urdu news