اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,022,531FansLike
10,005FollowersFollow
580,400FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

گجرات پولیس کے7 ریٹائرڈ اہلکاروں اور افسران کے اعزاز میں تقریب

مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ سے ریٹائر ہونے والے 7 پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں 7 پولیس افسران و ملازمان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ریٹائر ہونے والے پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطا باجوہ، ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل اور پولیس افسران سمیت عملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی۔

ریٹائر ہونے والے پولیس افسران میں انسپکٹر تجمل حسین، سب انسپکٹر محمد آصف، ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض، کانسٹیبل فضل حسین، کانسٹیبل محمد ارشد، کانسٹیبل محمد انور اور کانسٹیبل ارشد حسین شامل ہیں۔

ڈی پی او مستنصر عطا باجوہ نے ریٹائرڈ پولیس افسر کو پھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈز پیش کی اور پرتپاک الوداع کے طور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

تمام ملازمین کو اچھے سروس رولز کے مطابق پولیس کی گاڑی میں گھر لے جایا گیا۔

ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا کہنا تھا کہ آپ نے محکمہ پولیس کے لیے اپنی خدمات نہایت ایمانداری سے انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور میں آپ کے لئے ہر قسم کے تعاون کو یقینی بناؤں گا۔

latest urdu news