اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج نے شہری مظہر عباس کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر ڈاکٹرز کو حراست میں رکھا گیا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ساہیوال واقعے کے بعد 15 جون سے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ وائی ڈی اے کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ایک سے دوسرے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ حکومت کا فیصلہ نہیں ہے، لیکن ینگ ڈاکٹرز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہڑتال فوراََ ختم کریں۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

latest urdu news