اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سندھ حکومت کا غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی دکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ حکومت نے غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

صوبے میں ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والی غیر قانونی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

خط میں صوبائی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈر کی دکانوں کو شہروں سے منتقل کیا جائے، دکانوں کی انسپکشن کر کے ہر ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ایل این جی اور ایل پی جی سلنڈرز ضبط کیے جائیں، ایل این جی اور ایل پی جی کی دکانوں کو بازاروں اور اقامتی علاقوں سے دور منتقل کیا جائے۔

latest urdu news