اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

عدت نکاح کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد

عدت نکاح کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کردی گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدت نکاح کیس میں اب مرکزی اپیلوں کی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔

یاد رہے کہ 3 فروری 2024 کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح سے متعلق ایک متنازعہ مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کی معطلی کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔

عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان 9 مئی کے کیسز میں بھی ضمانت پر ہیں۔

latest urdu news