اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے حملے میں 3 نوجوان شہید

سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے حملے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی قابض فوج نے جنت نظیر وادی کے علاقے ڈوڈا میں سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھروں کی تلاشی لی۔

غاصب بھارتی افواج نے گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، عورتوں پر ظلم کیا گیا، بوڑھوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نوجوانوں کو گرفتار کرکے اغوا کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے ایک گھر پر فائرنگ کر کے 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، یہ نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ نوجوان انتہا پسند ہیں اور انہوں نے مسلح ہو کر بھارتی فوج پر حملہ کیا۔

اگرچہ بھارتی فوج نے ان تینوں نوجوانوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں تاہم شہداء کے والدین کو اب بھی اپنے پیاروں کی میتوں کے حصول کیلئے در در جانا پڑتا ہے۔

latest urdu news