اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف بھیجا گیا، ن لیگی رہنما

ن لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف بھیجا گیا تھا۔

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں ہاتھ پاؤں باندھ کر آئی ایم ایف بھیجا گیا تھا، ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا کہ عدت نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے بعد انکی پاکستان کو آگ لگانے کی سوچ ہے، ضمنی الیکشن میں عوام نے ملک میں آگ لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے، یہ جو مرضی کرلیں ملک بہتری کی طرف گامزن ہوگا۔

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا میں حکومت چلارہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ میں ہوں تو پاکستان ہے، آج ملک بحران میں ہے اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو کمزور کردیا تھا، ہم مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کردار ادا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے صرف جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کی سیاست کی ہے۔

 

latest urdu news