اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کا عدت نکاح کیس کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے عدت نکاح کیس کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ کیخلاف عدت نکاح کیس کو چیلنج کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیدی رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ عدت نکاح کیس میں سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے 25 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں مسترد کردی ہیں۔

یاد رہے کہ عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو 7 ،7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

latest urdu news