اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوسکتی ہے، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے عمر ایوب کے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شبلی فراز سے بھی استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عمر ایوب کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت کیجانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی کے اہم عہدوں پر فائز دیگر افراد کو بھی انکی پیروی کرنی چاہیے، شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا سے آزاد ہوگی۔

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز کو ہٹایا گیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ پارٹی وقت کی ضرورت کے مطابق اٹھے گی، پارٹی کارکنان اگر مجھے میدان میں چاہتے ہیں تو میرے مطالبے کے حق میں آواز بلند کریں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، پارٹی ورکرز اور خواتین رہنما جیلوں میں قید ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت عوام میں ایک انقلابی تحریک پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے، بلے کے نشان اور مخصوص نشستوں سمیت کئی مثالیں ہیں کہ جہاں پارٹی قیادت ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آئے تھے اور اس موقع پر 21 قومی اسمبلی ارکان نے علیحدہ گروپ بنانے کا عندیہ دیدیا تھا۔

اس سے پہلے ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ شہریار آفریدی کے استعفیٰ سے متعلق بیان کے بعد 27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پر احتجاج بھی کیا تھا۔

latest urdu news