اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع

اسلام آباد، سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے پوچھا کہ آپ کے وکیل نہیں آئے؟ کیا آپ نے بھی معافی مانگ لی؟ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ہاں، میں نے بھی معافی مانگ لی۔

ٹی وی چینلز کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں سینیٹر فیصل واوڈ اور رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے جبکہ عدالت نے ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔

latest urdu news