اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,728FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

سینئر سفارت کار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

سینئر سفارت کار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد، حکومت نے سینئر سفارت کار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رضوان سعید کی امریکہ تعیناتی کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل سفیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے اور یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ مسعود خان اس وقت امریکہ میں پاکستانی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

latest urdu news