اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,028,344FansLike
10,006FollowersFollow
581,700FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

مسافر بس کا گنے کے ٹرک سے تصادم، 13 مسافر ہلاک اور 4 زخمی

نئی دہلی میں  مسافر بس گنے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

نئی دہلی، بھارت کے شہر کرناٹک میں مسافر بس گنے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ہاویری ضلع کے بیاڈگی تعلقہ میں گنڈے نہلی جنکشن کے قریب پیش آیا۔

بس میں کل 17 افراد سوار تھے جو مندر کا دورہ کر کے گھر واپس جا رہے تھے، اس واقعے کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں 7 خواتین، 4 مرد، 1 لڑکی اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں کہ جن کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

latest urdu news