اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

ایف آئی اے گجرات کی کارروائی، انسانی سمگلرز گرفتار

ایف آئی اے سرکل گجرات نے منڈی بہاؤالدین سے دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ سمگلروں کی شناخت بشارت علی اور محمد منشا کے نام سے ہوئی اور ملزمان کو ایف آئی اے گجرات سرکل نے منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور فراڈ میں ملوث تھے۔ ملزمان نے اٹلی کا ورک ویزہ لگوانے کے لیے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے تھے۔

گرفتار ملزم بشارت نے شہری سے 11 لاکھ روپے اور ملزم منشا نے شہری سے 75 لاکھ روپے وصول کئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھیجا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

latest urdu news