اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,027,961FansLike
10,006FollowersFollow
581,600FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

ڈنگہ: سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 8 سالہ بچہ جاں بحق

ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 8 سالہ محمد ایان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ میں متوفی کے والد کیجانب سے مقدمے کے اندراج کی غرض سے یہ درخواست دی گئی ہے کہ تصور حسین کا 8 سالہ بیٹا ایان علی اپنی پھوپھو کے گھر ڈھنڈالی آیا ہوا تھا۔

8 سالہ ایان علی اپنے ہم عمر دوستوں کے ہمراہ ایفل سٹی سوئمنگ پول گیا کہ جہاں مبینہ طور پر مالکان اور انتظامیہ نے بچے کو ڈوبنے سے بچانے میں غفلت اختیار کی، جسکے باعث میرا بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

والد کیجانب سے مقدمے کے اندراج کیلئے دی گئی درخواست کے مطابق مالکان ملک جمیل حسین اور انکے ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس نے اس واقعے میں مبینہ غفلت پر والد کی مدعیت میں 322 ت پ کے تحت مقدمے کا اندراج کرلیا ہے۔

متوفی کے والد نے جاں بحق بیٹے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا ہے، والد اپنے بیٹے کی لاش کو لیکر تدفین کیلئے جلال پور جٹاں روانہ ہوگیا ہے۔

latest urdu news