اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست پر سماعت، فریقین کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے گجرات کے حلقہ پی پی 32 کے انتخابات میں عذرداری کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور کامیاب امیدوار چوہدری سالک حسین کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے کامیابی کا جھوٹا نوٹیفکیشن جاری کیا، فارم 45 پر کامیاب قرار پانے والے امیدوار تیسرے نمبر پر آئے اور الیکشن کمیشن نے چوہدری سالک حسین کو فارم 47 پر کامیاب قرار دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری سالک حسین کی الیکشن میں کامیابی کو چیلنچ کر رکھا ہے۔

latest urdu news