اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,032,366FansLike
10,006FollowersFollow
582,100FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

 رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

سندھ حکومت نے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کراچی، سندھ حکومت نے الیکٹرک سٹی کمپنیوں کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر مملکت برائے توانائی ناصر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای اوز سے کہا کہ رات 10 بجے سے لیکر 6 بجے کے درمیان بجلی بند نہ کی جائے۔

صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو دینے کے بجائے بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

سندھ حکومت نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ کے الیکٹرک سمیت یہ تینوں کمپنیاں جلد سندھ حکومت کو اپنے واجبات ادا کریں گی۔

latest urdu news